ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے جے ڈی ایس کو کہا؛ یہ کوئی سیاسی پارٹی ہی نہیں

کانگریس نے جے ڈی ایس کو کہا؛ یہ کوئی سیاسی پارٹی ہی نہیں

Tue, 06 Oct 2020 20:25:58    S.O. News Service

بنگلورو،6؍اکتوبر(ایس او نیوز) کانگریس کے اہم لیڈر، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ واپوزیشن لیڈرسدارامیانے آج جنتادل ایس (جے ڈی ایس)پارٹی کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اُن کے  خیال میں جے ڈی ایس کوئی سیاسی پارٹی  ہی نہیں ہے۔

سدارمیا نے کہا کہ جے ڈی ایس اپنے بل بوتہ پرکبھی برسراقتدارنہیں آئی۔ مزید کہا کہ  جے ڈی ایس ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے۔اس میں خودسے اقتدار میں آنے کی طاقت  نہیں ہے۔جب کبھی وہ برسراقتدار آئی دوسری پارٹیوں کی تائید سے آئی ہے۔اس نے اپنے بل پرکبھی حکومت نہیں بنائی۔سدارامیانے کہا کہ میں نے سناہے کہ ایچ ڈی کمارسوامی نے پھرایک مرتبہ آنسوبہائے ہیں، مجھے نہیں معلوم وہ آنسو کیو ں بہاتے ہیں۔اس قسم کے مگرمچھ کے آنسوبہانے کا سلسلہ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈاکے دورسے چلاآرہاہے۔عوام کوچاہئے کہ وہ کمارسوامی کے آنسو ؤں سے جذبات میں نہ آئیں۔

جے ڈی ایس ایک ایسی پارٹی ہے جوکبھی بھی بی جے پی سے سازبازکرسکتی ہے۔بی جے پی سے جے ڈی ایس کی خفیہ سازبازسے عوام کوہوشیار رہنا ہوگا۔سدارامیانے مزید کہا کہ ریاست کے دو اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ان حلقوں کی میعاد کارابھی سال ڈھائی سال تھی،سرامیں رکن اسمبلی ستیا نارائن کی اچانک ہوئی موت سے وہاں ضمنی انتخاب ہورہاہے۔گزشتہ باروہاں کانگریس کے امیدوار جیا چندراکی محض 10ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ گزشتہ بارکے اسمبلی انتخابات میں کسی بھی پارٹی کواکثریت حاصل نہیں ہوئی تھی۔بی ایس ایڈی یورپا شروع میں وزیراعلیٰ توبن گئے مگروہ فلورٹیسٹ میں اکثریت ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے۔بعدازاں جے ڈی ایس کے ساتھ مل کرمخلوط حکومت تشکیل دی گئی۔لیکن کمارسوامی اس مخلوط حکومت کوبچانے میں کامیا ب نہیں ہوسکے۔ اس کے بعد ایڈی یورپانے سینکڑوں کروڑ روپے کا لالچ دیکر کانگریس اورجے ڈی ایس کے کئی اراکین اسمبلی کو بی جے پی میں شامل کرلیا۔ انہوں نے غیرمجاز اورناجائزراستہ سے اقتدار حاصل کیاہے۔وہ اس خوش فہمی میں ہیں کہ وہ مزیدڈھائی سال تک اقتدارپربنے رہیں گے۔یہ ضمنی انتخانات ہمارے لیے ضروری نہیں تھے،کیونکہ بہت سارے لوگ کانگریس میں شمولت اختیارکرتے جارہے ہیں۔سراباراسوسی ایشن کے 90سے زائدوکلاء کی کانگریس میں شمولیت خوش آئندپیش رفت ہے۔آئندہ ہونے والے انتخابات میں ہم پھرایک مرتبہ اقتدارپرآئیں گے۔


Share: